غیرقانونی ٹھیکوں کاکیس،عدالت کایوسف رضاگیلانی پرفردجرم عائدکرنےکافیصلہ ،تمام ملزمان 2 جولائی کو طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کافیصلہ کیا ہے ،عدالت نے تمام ملزمان کو 2 جولائی کوطلب کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنس کی سماعت کی، کیس میں یوسف رضاگیلانی،فاروق اعوان سمیت 7 ملزمان نامزدہیں ،ملزمان پرغیرقانونی ٹھیکوں سے خزانے کونقصان پہنچانے کاالزام ہے،عدالت نے یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر ملزموں پرفردجرم عائدکرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے 2 جولائی کوفردجرم عائدکرنے کی تاریخ مقررکردی،نیب نے ملزمان کوریفرنس کی نقول فراہم کردیں،عدالت نے تمام ملزمان کو 2 جولائی کوطلب کرلیا ۔