لاہور ہائیکورٹ ،حمزہ شہبازکے پروڈکشن آرڈرزکیخلاف اپیل پرفیصلہ محفوظ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مامون الرشید شیخ نے بطوراعتراض اپیل پرسماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیاآپ نے حمزہ شہبازکے پروڈکشن آرڈرچیلنج کیے ہیں؟وکیل درخواستگزار نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرچیلنج نہیں کیے،احتساب عدالت میں فیصلہ چیلنج کیاہے،جسٹس مامون الرشید نے کہاکہ معذرت کےساتھ کیاآپ نے آئین پڑھاہے؟کیایہ اپیل قابل سماعت ہے؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آپ حکم صادرفرمادیں سپریم کورٹ جاناپڑاتو چلے جائیں گے،جسٹس مامون الرشیدنے کہاکہ آپ درخواستوں پراعتراض کیوں لگواکرآجاتے ہیں؟ملاقات کا کوئی اوربہانہ بھی ہوناچاہئے،عدالت نے دلائل سننے کے بعداپیل کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔