الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی،وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ جانے کافیصلہ

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی،وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ جانے کافیصلہ
الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی،وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ جانے کافیصلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور بلوچستان کی تعیناتی پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور بلوچستان کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی ڈیڈلاک کاشکار ہے ،وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر میں معاملے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا،نعیم الحق نے کہا کہ ڈیڈلاک کے بعد کیا کیا جائے اس پر آئین خاموش ہے ،الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد