سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے شرجیل میمن کو ایک اور ریلیف مل گیا،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شرجیل انعام میمن کو ایک اور ریلیف مل گیا،عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق صوبائی وزیر کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیئرمین نیب نے شرجیل انعام میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے،عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شرجیل انعام میمن کے خلاف وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے اور نیب کو شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر کو 27 جون کے نوٹسز جاری کردیئے،سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا حکم نامہ بھی معطل کردیا۔