ایف بی آر کے گھروں پر بھی چھاپے؟ خبرآگئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی اپنے ادارے کے اہلکاروں کو چھاپے مارنے سے روکنے کے بیانات دیتے رہے لیکن اب مالی سال 20-2019 کے فنانس بل کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو گھروں پر چھاپے مارنے کا اختیار مل جائے گا۔
جیونیوز نے مالی سال 20-2019 کے فنانس بل کے حوالے سے بتایا کہ انکم ٹیکس کمشنر غیر ظاہر شدہ سونے اور غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارسکیں گے اور چھاپوں میں برآمد شدہ سونا اور غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی جائے گی۔وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ بل سےگھروں سے برآمدگی کے لیے ایف بی آر کے چھاپے مارنے کے اختیار کی شق ختم کردی جائے گی۔
واضح رہےکہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے رواں سال فنانس بل پیش کیا تھا۔