انسداد دہشتگردی عدالت نے سی ٹی ڈی کی محسن داوڑ اور علی وزیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا مستر دکر دی

انسداد دہشتگردی عدالت نے سی ٹی ڈی کی محسن داوڑ اور علی وزیر کے مزید ریمانڈ کی ...
انسداد دہشتگردی عدالت نے سی ٹی ڈی کی محسن داوڑ اور علی وزیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا مستر دکر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شمالی وزیر ستان کے علاقے خارقمر میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے کیس میں گرفتار محسن داوڑ اور علی وزیرکے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے پی ٹی ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو بنوں کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔ عدالت نے سی ٹی ڈی کی مزید ریمانڈ کی استددعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھی دیا ہے ۔عدالت نے دونوں رکن اسمبلی کے مقدمات کو یکجا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت نو جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔
یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ کی جانب سے شمالی وزیرستان کی خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کا واقعہ گزشتہ ماہ 26 مئی کو پیش آیا تھا۔آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گروہ کے حملے کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کار کو چھڑانے کے لیے دباو ڈالنا تھا۔محسن جاوید داوڑ اس موقع پر فرار ہوگئے تھے جنہیں بعد میں 30 مئی کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -