اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مسلسل ملک میں جاری معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے گزشتہ شب عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم نے نجی ٹی وی چینل پرپروگرام میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے سوالات کے جواب دیئے جو کہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرا م تھا ۔
تاہم یہاں پر قابل امر ذکر یہ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں گزشتہ کچھ روز میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فی الحال مستحکم نظر آ رہی ہے اور 156.99 پیسے میں فروخت ہو رہاہے تاہم اس کے برعکس دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہو گیاہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے اضافے کے ساتھ 156.90 پر پہنچ گئی ہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں بھی حال کچھ ناز ک ہے کیونکہ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی میں منفی رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 34 ہزاور 279 پر ٹریڈ کر رہاہے۔

مزید :

بزنس -