گرفتاری ہمارا زیورہے گرفتاری سے کون ڈرے گا،فریال تالپور،سندھ اسمبلی پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور

گرفتاری ہمارا زیورہے گرفتاری سے کون ڈرے گا،فریال تالپور،سندھ اسمبلی پہنچنے ...
گرفتاری ہمارا زیورہے گرفتاری سے کون ڈرے گا،فریال تالپور،سندھ اسمبلی پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ گرفتاری ہمارا زیورہے گرفتاری سے کون ڈرے گا، ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو اور میرے بھائی کے سامنے گرفتاری کی کوئی اہمیت نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو صوبائی اسمبلی پہنچادیاگیا،فریال تالپور کے سندھ اسمبلی پہنچنے پر اراکین پیپلزپارٹی نے ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے فریال تالپور نے کہا کہ گرفتاری ہمارا زیورہے گرفتاری سے کون ڈرے گا، ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو اور میرے بھائی کے سامنے گرفتاری کی کوئی اہمیت نہیں۔
واضح رہے کہ نیب نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو جعلی اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کررکھا ہے ،سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر انہیں سندھ اسمبلی پہنچادیا گیا