اپوزیشن احتجاج کا شوق پوراکرلے کوئی پرواہ نہیں ،وزیراعظم عمران خان

اپوزیشن احتجاج کا شوق پوراکرلے کوئی پرواہ نہیں ،وزیراعظم عمران خان
اپوزیشن احتجاج کا شوق پوراکرلے کوئی پرواہ نہیں ،وزیراعظم عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اپوزیشن اے پی سی کرے یا تحریک چلائے این آر او نہیں ملے گا،اپوزیشن احتجاج کا شوق پوراکرلے کوئی پرواہ نہیں ،ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے ،انہوں نے کہا کہ این آر او کیلئے براہ راست اپروچ نہیں کیا گیا،سب کو معلوم ہے کرپشن کیسز پر سمجھوتہ نہیں کرونگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ بھی ٹیکس سے متعلق عوام میں آگاہی مہم چلائیں ،ارکان پارلیمنٹ عوام کومعاشی بحران کے ذمہ داروں سے آگاہ کریں ،انہوں نے کہاکہ بجٹ منظوری قانونی تقاضا ہے ارکان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ، معاشی سمت کا تعین کردیابحران سے نکل رہے ہیں ،وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کیلئے ترقیاتی فنڈ میں اضافہ کیا،پاک فوج نے فاٹا اوربلوچستان کیلئے تنخواہوں کااضافہ نہیں لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اپوزیشن اے پی سی کرے یا تحریک چلائے این آر او نہیں ملے گا،اپوزیشن احتجاج کا شوق پوراکرلے کوئی پرواہ نہیں ،ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے ،انہوںنے کہا کہ این آر او کیلئے براہ راست اپروچ نہیں کیا گیا،سب کو معلوم ہے کرپشن کیسز پر سمجھوتہ نہیں کرونگا ۔