سعودی ایئرپورٹ پر حملہ،  پاکستان نے بھی اعلان کردیا

سعودی ایئرپورٹ پر حملہ،  پاکستان نے بھی اعلان کردیا
سعودی ایئرپورٹ پر حملہ،  پاکستان نے بھی اعلان کردیا

  


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے سعودی عرب کے ابہا ائیرپورٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ایئرپورٹ پر حملہ اور انسانی جان کا نقصان افسوسناک ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے پاکستان سعودی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف حملے کی مذمت کرتا ہے۔

یادرہے کہ  سعودی  ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور کم از کم 21افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔عرب اتحاد کے حوالے سے گلف نیوز نے بتایا کہ اتوار کی رات ہونیوالے ڈرون حملے میں جاں بحق شخص کا تعلق شام سے بتایاگیا ہے ۔ کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ اس ایئرپورٹ سے روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں ، حملے میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں ۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اعدادوشمار ابتدائی تھے ، بعدازاں زخمیوں کی تعداد21تک جاپہنچی جن میں چار بھارتی ، دو مصری، 13سعودی اور دو بنگالی شہری شامل ہیں ۔ العربیہ کے مطابق ایک مشتبہ ڈرون نے سعودی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ، یہ کارروائی ممکنہ طورپر حوثی باغیوں کی طرف سے کی گئی ۔

ادھر الجزیرہ ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں کے زیراہتمام چلنے والے المصیرہ ٹی وی نے بتایا کہ اتوارکو جنوبی سعودی عرب میں ابھاہا اور جزان ایئرپورٹ پر حملوں کے لیے ڈرون استعمال ہوا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے اسی ’’ابھاہا ایئرپورٹ‘‘ کو پہلے ہی نشانہ بنایاجاچکاہے ، رواں ماہ کے آغاز میں راکٹ حملے میں دو بچوں سمیت 26افراد زخمی ہوئے تھے ۔

مزید : قومی