پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹونئے پاکستان کی طرف قدم ہے،فردوس عاشق اعوان

پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹونئے پاکستان کی طرف قدم ہے،فردوس ...
پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹونئے پاکستان کی طرف قدم ہے،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹونئے پاکستان کی طرف قدم ہے،وزیراعظم کاروباری برادری کونیانظام دے رہے ہیں،کرپشن فری،سرخ فیتے کی رکاوٹوں سے نجات ملنے جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان میں کاروبار آسان بنانے کیلئے جدید اقدامات کا پروگرام پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹو نئے پاکستان کی طرف ایک ٹھوس قدم ہے۔کاروبار کیلئے پرمٹ ،رجسٹریشن اوراجازت ناموں کے عمل کو سہل بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔بالخصوص SMEs اس پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ انیشی ایٹو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔صدیوں پرانے ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی لانے کا مقصد کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔انشاءاللہ نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاروباری برادری، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات دلانے کا نظام دے رہے ہیں۔ انہیں کرپشن فری اور لال فیتے کی رکاوٹوں سے نجات ملنے جارہی ہے۔