محمد عامر ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر مگر بلے بازوں کی کیا صورتحال ہے؟ جان کر آپ بھی تشویش میں مبتلا ہو جائیں

محمد عامر ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر مگر بلے بازوں کی کیا ...
محمد عامر ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر مگر بلے بازوں کی کیا صورتحال ہے؟ جان کر آپ بھی تشویش میں مبتلا ہو جائیں

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں تمام ٹیمیں تقریباً 6,6 میچ کھیل چکی ہیں اور پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بھی ہیں لیکن بلے بازوں کی کارکردگی کچھ زیادہ متاثر کن نہیں جس کے باعث کوئی بھی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں پہلا نمبر بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا ہے جنہوں نے چھ میچوں میں 95 کی اوسط سے 476 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر 89 کی اوسط سے 447 رنز بنا کر دوسرے، انگلینڈ کے جو روٹ 84 کی اوسط سے 424 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ قومی ٹیم کے سب سے کامیاب بلے باز بابر اعظم ہیں جنہوں نے پانچ میچوں میں 47 کی اوسط سے 232 رنز بنائے ہیں اور وہ اس وقت 12ویں نمبر پر ہیں۔

ورلڈکپ میں باﺅلنگ کی بات کی جائے تو قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر 15 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک کی بھی 15، 15 وکٹیں ہی ہیں تاہم عامر کا اکانومی ریٹ دونوں سے بہتر ہے۔ محمد عامر نے جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں ہاشم آملہ اور کپتان فاف ڈیوپلیسی کو آﺅٹ کیا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ عامر کی باﺅلنگ فارم اسی طرح جاری رہے گی اور وہ آنے والے میچوں میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید : کھیل