نندی پور پاور پراجیکٹ کیس،بابراعوان کی بریت کی درخواست منظور،راجہ پرویز اشرف کی مسترد

نندی پور پاور پراجیکٹ کیس،بابراعوان کی بریت کی درخواست منظور،راجہ پرویز ...
نندی پور پاور پراجیکٹ کیس،بابراعوان کی بریت کی درخواست منظور،راجہ پرویز اشرف کی مسترد

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ کیس میں 5 ملزمان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے بابر اعوان اور جسٹس (ر)ریاض کیانی کی بریت کی درخواست منظورکرلی ،عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 3 ملزموں کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشدملک نے نندی پورپاور پراجیکٹ کیس کی سماعت کی ،تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،جج احتساب عدالت نے 5 ملزمان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے بابراعوان اور جسٹس (ر)ریاض کیانی کی بریت کی درخواست منظور کرلی اور نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 3 ملزموں کی درخواست مستردکردی،ڈاکٹر بابراعوان فیصلہ سنتے ہی عدالت سے روانہ ہو گئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد