پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں موسم کیسا رہے گا؟ وہ خبر آ گئی جو ہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں موسم کیسا رہے گا؟ وہ خبر آ گئی جو ہر ...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں موسم کیسا رہے گا؟ وہ خبر آ گئی جو ہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے

  


ایجبسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں پھر روشن کر لی ہیں اور اب اس کا اگلا مقابلہ 26 جون کو نیوزی لینڈ سے ہو گا جو ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔

پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ میں اب ہر میچ جیتنا ہی ضروری ہے اور شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی جیت کیساتھ ساتھ یہ دعا بھی کر رہے ہیں کہ اب کوئی میچ بارش کے باعث متاثر نہ ہو ورنہ سیمی فائنل میں پہنچنا ناممکن ہو جائے گا اور اچھی خبر یہ ہے کہ 26 جون کو نیوزی لینڈ کیخلاف شیڈول میچ بھی بارش کے باعث متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے تاہم قومی ٹیم اگر اگلے تمام میچوں میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہیں گی۔ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کا مقابلہ افغانستان اور بنگلہ دیش کیخلاف ہو گا۔

مزید : کھیل