ورلڈ کپ ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کا فیصلہ ہو گیا

ورلڈ کپ ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کا فیصلہ ہو گیا
ورلڈ کپ ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کا فیصلہ ہو گیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ،آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 285رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش بلے باز 44.4اوورز میں 221رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز کرکٹ گراؤنڈ لندن میں کھیلے گئے  میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو آسٹریلین اوپنرز ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے 123 رنز کا شاندار  آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ڈیوڈ وارنر آرچر کی گیند پر 100رنز بنا کر آوٹ ہوئے،ڈیوڈ وارنر رواں میگا ایونٹ میں 500 رنز کے ساتھ حالیہ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔جس کے بعد آنے والے بلے باز عثمان خواجہ نے کپتان ایرون فینچ کے ساتھ 50رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد 173کے مجموعی سکور پر عثمان خواجہ 23رنز بنا کر بین سٹوکس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔کپتان ایرون فینچ نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں دوسری سنچری بنائی اور اس کے بعد آرچر کی گیند پر 100رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔سٹیون سمتھ38،میکسول12سٹونیز 8اور کیومنز 1رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔انگلینڈ کے واکس نے دو جبکہ جوفرا آرچر ،ووڈز ،سٹوکس اور معین علی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز وینس 0،بیرسٹو 27،جوئے روٹ8،مورگن4،سٹوکس89،بٹلر 25،واکس26،معین علی 6،عادل راشد25اور جوفرا آرچر 1رن بنا کر آوٹ ہوئے ۔آسٹریلیا کے برنڈوف نے 5اور مچل سٹارک نے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سٹونیز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔پوائنٹس ٹیبل پر انگلش ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔انگلینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایونٹ میں اپنے تمام 3 میچز جیتنا ہوں گے جو کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف ہیں۔سیمی فائنل کی دوڑ میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں بھی موجود ہیں تاہم اگر مگر پھر بھی موجود ہے۔

مزید : کھیل