اسلام آبادہائیکورٹ،فلیگ شپ ریفرنس میں نیب اپیل پر نوازشریف کی آمدن اور ظاہر شدہ اثاثوں کا چارٹ طلب

اسلام آبادہائیکورٹ،فلیگ شپ ریفرنس میں نیب اپیل پر نوازشریف کی آمدن اور ظاہر ...
اسلام آبادہائیکورٹ،فلیگ شپ ریفرنس میں نیب اپیل پر نوازشریف کی آمدن اور ظاہر شدہ اثاثوں کا چارٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر نوازشریف کی آمدن اور ظاہر شدہ اثاثوں کا چارٹ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیب اپیل پر سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے احتساب عدالت کے فیصلے پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق 2 بنیادوں پرنوازشریف کوبری کیاگیا، سارے پوائنٹس پرعدالت میں بحث کی گئی،اصل کیس یہ تھااثاثے موجودہ ذرائع سے مطابقت نہیں رکھتے،عدالت کی طرف سے فیصلے میں وجوہات کاذکرنہیں،نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ نوازشریف 3 باروزیراعظم رہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ 13 کمپنیزمیں کیانوازشریف شیئر ہولڈر ہیں ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جی نوازشریف ان کمپنیزمیں شیئر ہولڈر ہیں ،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ نوازشریف نے اس رقم سے فائدہ لیاکہاں ثابت ہوا؟ کیا10 ہزار درہم سیلری لیناجرم ہے؟جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیاساڑھے 3 چار لاکھ سے یہ سب کچھ کھڑا ہوا؟الزام ہے یہ سب نوازشریف نے کیا بچے بے نامی دار ہیں،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اثاثے جو انکم ٹیکس میں ظاہر ہوئے کیامطابقت نہیں رکھتے ،عدالت نے سوال کیا کہ کیا نیب نے انکم ویلتھ ٹیکس کی تفصیلات پیش کیں ،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ ایک چارٹ بنا کر جمع کرادیں،عدالت نے نیب اپیل پر سماعت غیر معینہ مت کیلئے ملتوی کردی۔