پاکستانیوں نے بیرون ملک اربوں روپوں کا کالا دھن سفید کر لیا، عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف

پاکستانیوں نے بیرون ملک اربوں روپوں کا کالا دھن سفید کر لیا، عرب میڈیا کی ...
پاکستانیوں نے بیرون ملک اربوں روپوں کا کالا دھن سفید کر لیا، عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خلیج ٹائم نے پاکستانیوں کے بیرون ممالک کالادھن سفید کرنے کے حوالے سے رپورٹ میں اہم انکشافات کئے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عرب میڈیا نے پاکستانیوں کے بیرون ملک کالا دھن سفید کرنے کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانیوں نے بیرون ممالک میں ایک کھرب کالادھن سفیدکیا،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کالادھن یواے ای،سنگاپور،برطانیہ اور کینیڈا میں سفید کیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 346 بلین یواے ای میں لیگل کرائے،سوئٹرزلینڈ 114 اعشاریہ 8 ارب،برطانیہ میں89 اعشاریہ 7 ارب کالادھن سفیدہواجبکہ سنگاپور87 اعشاریہ3 ارب،برٹش ورجن آئی لینڈمیں48 اعشاریہ 9 ارب کالادھن سفیدہوا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں