”محمد حسنین اور شاہین آفریدی کو کیوں لے کر گئے؟“ مصباح الحق نے بھی بالآخر سوالات اٹھا دئیے

”محمد حسنین اور شاہین آفریدی کو کیوں لے کر گئے؟“ مصباح الحق نے بھی بالآخر ...
”محمد حسنین اور شاہین آفریدی کو کیوں لے کر گئے؟“ مصباح الحق نے بھی بالآخر سوالات اٹھا دئیے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ فاسٹ باﺅلر محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی کو آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے قومی سکواڈ میں کیوں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصباالحق دونوں کھلاڑیوں کی سکواڈ میں شمولیت کی وجہ سمجھنے سے قاصر ہیں جن کا کہنا ہے کہ ”میں واقعی اس حوالے سے بہت حیران ہوں کیونکہ اگر ٹیم انتظامیہ دونوں کو کھلانے کیلئے پراعتماد نہیں تو پھر انہیں سکواڈ میں ہی کیوں شامل کیا گیا۔ حتیٰ کہ انہیںانگلینڈ کیخلاف بھی نہیں کھلایا گیا، تو پتہ نہیں پھر وہ انگلینڈ میں کیا کر رہے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ ”شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیاگزشتہ سیریز میں بھی مشکل میں نظر آئے اور صحیح باﺅلنگ نہیں کروا پا رہے تھے۔ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کنڈیشنز بہت اچھی تھیں، اور شاہین شاہ آفریدی ہی وہ کھلاڑی تھے جنہوں نے آسٹریلیا کو اچھا آغاز فراہم کیا، وہ متاثرکن باﺅلنگ نہیں کر سکے۔“

مزید : کھیل