وزیرمملکت زرتاج گل کیخلاف بھی ریفرنس آگیا

وزیرمملکت زرتاج گل کیخلاف بھی ریفرنس آگیا
وزیرمملکت زرتاج گل کیخلاف بھی ریفرنس آگیا

  


اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن ) کی ایم پی حنا پرویز بٹ نے وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس دائر کردیا۔

پیر کو حنا بٹ نے ریفرنس دستاویزات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیں ، ریفرنس میں حنا بٹ نے زرتاج گل کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حنا بٹ نے کہاکہ زرتاج گل نے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا۔

میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ زرتاج گل نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے،شبنم گل کو نوکری دلوانے کے لئے زرتاج گل نے سفارش کی۔ انہوںنے کہاکہ زرتاج گل نے اختیارات کا غلط استعمال کیا،نعیم الحق نے اس لیٹر کو واپس لینے کا اعتراف کیا‘ انہوں نے کہاکہ زرتاج گل کی تاحال پی ایچ ڈی مکمل نہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد