مولانافضل الرحمان اقتدارسے باہرہوکرمچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

مولانافضل الرحمان اقتدارسے باہرہوکرمچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق ...
مولانافضل الرحمان اقتدارسے باہرہوکرمچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ فضل الرحمان پہلی باراقتدار سے باہر ہونے کادرد محسوس کر رہے ہیں،مولانااقتدارسے باہرہوکرمچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوست ممالک پاکستان کومعاشی چیلنج سے نکالنے کیلئے سپورٹ کر رہے ہیں،اپوزیشن کی پیداکردہ مشکلات ختم کرنے کیلئے حکومت کوشش کر رہی ہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کو پتہ ہے صورتحال بہترہونے کے بعداس کاچورن نہیں بکے گا،الفاظ کاسہارالے کرعوام کوگمراہ نہیں کیاجاسکتا،انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی نومولودوں کابیانیہ انکی اپنی جماعتیں مستردکرچکی ہیں،اپوزیشن کی سانسیں اکھڑی ہوئی ہیں،اپوزیشن بڑھکیں مارکر آکسیجن تلاش کررہی ہے اسے بھی موقع ملناچاہئے،انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی بالادستی یقینی بناناحکومت کاکام ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ریاست مدینہ نے علم کے ذریعے قلیل عرصے میں مقبولیت حاصل کی،ریاست مدینہ میں تعلیم پر زور دیا گیا، معیاری تعلیم تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوںنے کہا کہ ذاتی مفاد کےلئے عوام کو معیاری تعلیم کےلئے دور رکھا گیا،ملک میں2کروڑ بچہ تعلیم سے محروم ہے،حکومت کسی یونیورسٹی کے بجٹ میں کٹوتی نہیں کرےگی،پرائیویٹ سیکٹر کے پارٹنر کرکے جہالت ختم کرنا چاہتے ہیں، ہمارا روایتی تعلیمی نظام فیل ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان اصل پاکستان ہیں،نوجوان نسل سے پاکستان آگے بڑھے گا۔

بجٹ کے بعد ملک میں معاشی استحکام آئے گا،اپوزیشن جانتی ہے بجٹ کے بعدان کا چورن نہیں بکنے والا،اپوزیشن بجٹ کے نام پر عوام کو چورن بیچنا چاہتی ہے،حکومت کا کام اداروں کو بااختیار بنانا اورکرپشن کا خاتمہ ہے،حکومت عوام کو جواب دہ ہے،عوامی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد