پاکستان نے بھارت سے میچ میں شکست کا ’بدلہ‘ لے لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قطر میں جاری ایشین 6 ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی کیوئسٹ کمل چاولہ کو شکست دیدی ہے ۔
نجی ٹی وی ” جی این این “ نیوز کے مطابق قطر میں جاری ایشین 6 ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرز کی عمدہ کارکردگی جاری ہے ، 11 فریم پر مشتمل سیمی فائنل میں بابر مسیح نے چار کے مقابلے میں چھ فریم سے کامیابی حاصل کی جبکہ فائنل پاکستان کے بابر مسیح اور ایران کے عامر سرگوش کے درمیان کھیل جائے گا۔ایرانی کیوئسٹ نے پاکستان کے اسجد اقبال کو دو کے مقابلے میں 6 فریم سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی ۔