”جنوبی افریقہ کیخلاف جیت تنقید کا جواب نہیں بلکہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے دل کی بات کہہ دی

”جنوبی افریقہ کیخلاف جیت تنقید کا جواب نہیں بلکہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے دل کی ...
”جنوبی افریقہ کیخلاف جیت تنقید کا جواب نہیں بلکہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے دل کی بات کہہ دی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف جیت تنقید کرنے والوں کیلئے جواب نہیں ہے بلکہ ہم یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور دیگر ٹیموں کی طرح یقین کرتے ہیں کہ ہم ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ”ہماری جیت تنقید کرنے والوں کو جواب نہیں۔ ہم یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور دیگر ٹیموں کی طرح یقین رکھتے ہیں کہ ہم ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔ ہم سب نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سمیت بقیہ میچوں میں اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔“

حارث سہیل کی بیٹنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”مڈل آرڈر بلے باز کی تعریف کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ میں یہ حارث کا صرف دوسرا میچ تھا لیکن مشکل صورتحال میں انہوں نے انتہائی عمدہ اننگز کھیلی۔ وہ انگلش کھلاڑی جوز بٹلر کی طرح کھیلے، وہ رنز کے بھوکے نظر آئے اور اننگز کے آغاز سے ہی ان کی باڈی لینگوئج بہت مثبت تھی۔“

مزید : کھیل