ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا ہسپتال داخل، تشویشناک خبر آ گئی

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا ہسپتال داخل، تشویشناک خبر آ گئی
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا ہسپتال داخل، تشویشناک خبر آ گئی

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کو سینے میں درد کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق برائن لارا ممبئی کے ایک ہوٹل میں تھے جہاں انہوں نے سینے میں تکلیف محسوس کی جس پر انہیں بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے ممبئی کے گلوبل ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں فوری طور پر ان کا معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے برائن لارا کی انجیوگرافی کی ہے جس کی رپورٹ اطمینان بخش آنے پر انجیوپلاسٹی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ برائن لارا آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کی کوریج کرنے والے چینل سٹار سپورٹس کیلئے کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے انگلینڈ بھی گئے تھے تاہم اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے پھر بھارت واپس آ گئے تھے۔

مزید : کھیل