ورلڈکپ میں مشکلات کا شکار ویسٹ انڈیز ٹیم کو ’جھٹکا‘ لگ گیا

ورلڈکپ میں مشکلات کا شکار ویسٹ انڈیز ٹیم کو ’جھٹکا‘ لگ گیا
ورلڈکپ میں مشکلات کا شکار ویسٹ انڈیز ٹیم کو ’جھٹکا‘ لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اہم آل راﺅنڈر اینڈرے رسل گھٹنے کی انجری کے باعث آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ سنیل امبریس کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اینڈرے رسل پورے ٹورنامنٹ میں ہی گھٹنے کی انجری کے باعث پریشان رہے اور صرف چار میچ ہی کھیل سکے۔ پاکستان کیخلاف افتتاحی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اینڈرے رسل باقی میچوں میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور تین اننگز میں محض 36 رنز بنانے کے علاوہ 4 میچوں میں صرف 5 وکٹیں ہی حاصل کر پائے۔
ان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے سنیل امبریس نے ستمبر 2017ءمیں انگلینڈ کیخلاف ڈیبیو کیا تھا اور اب تک صرف 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے۔ تاہم گزشتہ مہینے انہوں نے آئرلینڈ میں کھیلی جانے والی ٹرائی سیریز کے ایک میچ میں 148 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی قابلیت ثابت کی۔ سنیل اوپننگ بلے باز ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا دوسرا مقصد اوپنر ایوین لوئس کی کمی پوری کرنا بھی ہے جو نیوزی لینڈ کیخلاف ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

مزید :

کھیل -