پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کیا نقصان ہوا؟ بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کردیا

پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کیا نقصان ہوا؟ بھارتی ایئرچیف نے ...
پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کیا نقصان ہوا؟ بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی فضائیہ کے سربراہ بریندرس سنگھ دہانو وانے کہا ہے کہ پاکستان کے فضائی حدود کا بند کرنے کا مسئلہ ہمسایہ ملک کا اپنا تھا جبکہ اسکا بھارت پر کوئی اثر نہیں پڑا بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے سربراہ بریندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فضائیہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ پاکستان کیساتھ کشیدگی کے باوجود ملک میں سول ایوی ایشن غیر متاثر رہی ہے بالاکوٹ حملے کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی ائیر چیف نے کہا کہ بھارتی فضائیہ اپنا ہدف پورا کرنے میں کامیاب رہی جبکہ پاکستان اس بات کی تصدیق کر کے کہ کسی پاکستانی طیارے نے ایل او سی کی خلاف ورزی نہیں کی اپنا فوجی مقصد پورا کرنے میں ناکام رہا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کی یہ اسکا مسئلہ ہے ہماری معیشت بہت مضبوط ہے جبکہ فضائی سروس بھی انتہائی اہم حصہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنی ائیر ٹریفک پر کبھی کوئی پابندی عائد نہیں کی۔