اپوزیشن جماعتیں نیب کیخلاف کھل کر میدان میں آگئیں، بڑا قدم اٹھا لیا

اپوزیشن جماعتیں نیب کیخلاف کھل کر میدان میں آگئیں، بڑا قدم اٹھا لیا
اپوزیشن جماعتیں نیب کیخلاف کھل کر میدان میں آگئیں، بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے بجٹ میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے اس میں کٹوتی کی تحاریک قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے نیب کا بجٹ کم کرنے کے لیے 15 کٹوتی کی تحاریک قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہیں۔ان تحاریک میں کہا گیا ہے کہ نیب کا بجٹ معیشت پر بوجھ ہے، اسے نہ بڑھایا جائے جبکہ اس کا آپریشنل اور ترقیاتی بجٹ ختم کیا جائے۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی تحاریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب بلا تفریق احتساب کرنے میں ناکام رہا، بجٹ میں 3 ارب اضافہ نیب کو نوازنے کے مترادف ہے۔کٹوتی تحاریک جمع کرانے والوں میں رانا ثنا اللہ ،نفیسہ شاہ، یوسف تالپور، زاہد اکرم درانی، مولانا اکبر چترالی، شازیہ مری، مہرین بھٹو، رانا شمیم اور مرتضیٰ جاوید عباسی شامل ہیں۔