نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ باﺅلنگ کوچ اظہر محمود میدان میں آ گئے

نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ باﺅلنگ کوچ اظہر محمود میدان میں ...
نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ باﺅلنگ کوچ اظہر محمود میدان میں آ گئے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی خامی اور خوبیوں سے واقف ہیں جبکہ جیت کیلئے تینوں شعبوںمیں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اظہر محمود نے کہا کہ ورلڈکپ میں ہمارے چانسز ختم نہیں ہوئے اور ہمیں سارے میچز جیتنے ہیں جس کیلئے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی، کوئی کھلاڑی نہیں چاہتا کہ کیچ ڈراپ کرے۔

انہوں نے کہا کہ عامر اور بولٹ ایک طرح کے باﺅلرز ہیں، دونوں کا شمار ٹاپ باﺅلرز میں ہوتا ہے جبکہ حسن علی محنت کر رہا ہے اور صرف ایک اچھی پرفارمنس فارم واپس لائے گی، پچھلے میچ میں شاہین شاہ اچھا کھیلا، ہمیں صرف کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل