مسلم لیگ ن میں نئے لوگوں کی شمولیت کے لئے مشاورتی اجلاس

مسلم لیگ ن میں نئے لوگوں کی شمولیت کے لئے مشاورتی اجلاس
مسلم لیگ ن میں نئے لوگوں کی شمولیت کے لئے مشاورتی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان سے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد عنقریب مسلم لیگ ن میں شامل ہورہی ہے۔ نئے لوگوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لئے گزشتہ دنوں محمد صدیق اعوان کی رہائش گاہ عجمان میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ایم ایل یان یو اے ای کے جنرل سیکرٹری غلام مصطفی مغل، خواجہ عبدالوحید پال، چودھری عبدالغفار، چودھری صغیر احمد، راجہ ابوبکر آفندی، عاشق حسین سواتی، ڈاکٹر محمد احمد، عارف عامر منہاس، چودھری عبدالغفار، طارق محمد اعوان اور سردار الطاف کے علاوہ دیگر لیگی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عجمان سے عنقریب مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے لوگوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔


پی ایم ایل این کے حالیہ اجلاس میں ن لیگ کی کارکردگی اور ان کے دور میں پاکستان کی ترقی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکائے تقریب نے کہا کہ جس قدر ترقی پی ایم ایل این کے دور میں ہوئی ہے وہ مثالی ہے جبکہ موجودہ حکومت اب تک بطور خاص کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی جبکہ مختلف صورتوں میں غریب عوام کو تنگ کیا جارہا ہے۔ ٹیکسوں کی بھرمار اور مہنگائی اور نے پاکستان میں عوام کا جینا دشوار کردیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو اب پھر پی ایم ایل این کا دور یاد آرہا ہے۔


محمد نواز شریف آج بھی لوگوں کے دلوں کی دھڑکن اور پاکستان کے عوام کے محبوب لیڈر ہیں۔ نواز شریف کی محبت اور عزت ہمارے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف آج بھی بلند ہے اور یہ لوگوں کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے۔ عجمان میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی ایم ایل این میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں نئے لوگوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -