نشے کے عادی افراد کو نجات دلائیں، ضلع عمر کوٹ میں منشیات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات

نشے کے عادی افراد کو نجات دلائیں، ضلع عمر کوٹ میں منشیات کی روک تھام کیلئے ...
نشے کے عادی افراد کو نجات دلائیں، ضلع عمر کوٹ میں منشیات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات

  


عمرکو ٹ ( سید ریحان شبیر ) عمرکوٹ ضلع کو منشیات سے پاک ضلع بنایا جائے گا اور نشے کے عادی افراد کو نشے سے نجات دلا کر انہیں معاشرے کے لیے دوبارہ بہتر انسان بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع عمرکوٹ میں منشیات کے خرید و فروخت پر ضابطہ لا کر معاشرے سے سماجی برائیوں کے خاتمے کویقینی بنایا جائےگا اور ضلع عمرکوٹ میں منشیات کی روک تھام کے لیے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے آج سوریہ بادشاہ کامپلیکس ہال میں منشیات کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایکسائیز اینڈ ٹیکنیشن ،محکمہ پولیس، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اور محکمہ شوشل ویلفیر کی جانب سے عوامی شعور پیدا کرنے کے لیے واک ریلی اور سیمینار کروائے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جائے، انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں واک ریلی اور منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کئے جائیں ،انہو ں نے محکمہ تعلیم کے آفیسران کو ہدایت کی کہ بچوں میں عوامی شعور کی آگاہی کے لیے سکولوں اور کالجوں کی سطح پر منشیات جیسی لعنت سے بچاءو کے لیے آگاہی دی جائے اور اسکولوں اور کالجوں میں پینٹنگ مقابلے ، سیمینار ور تقریر کے مقابلے کروائے جائیں جبکہ ضلع عمرکوٹ میں عوامی جگہوں پر بڑے بڑے بینرز لگائے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جائے۔

اس موقع پر وائس چیرمین ضلع کاءونسل حاجی بقا پلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت کو ضلع میں ختم کیا جائے گا اور انہوں نے تمام ضلع کاءونسلر ممبران کو ہدایت کی کہ آپ اپنے اپنے علائقوں میں کچے شراب اور منشیات کی روکھتام کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں اور ضلع انتظامیہ اور ضلع محکمہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ،اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ اعجازا حمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے متعلقہ آفیسران اور عمرکوٹ ضلع کی عوام الناس ہمارے ساتھ دیں اور ہم سے بھر پور تعاون کریں ، اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایکسائیز اینڈ ٹیکنیشن کے آفیسر صوفی قربان نے بتایا کہ منشیات سے نجات کے لیے مشترکہ طور پر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے اور سیمینار کروائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمرکوٹ ضلع میں منشیات کے خاتمے کے لیے محکمہ کی جانب سے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں منشیات پر مکمل ضابطہ ہے پر کچھ جگہوں پر کچی شراب کے اڈے ہیں جن پر مکمل ضابطہ لانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، اس موقع پر ڈی ایچ اوڈاکٹر اللہ داد راٹھور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر ضلعی سطح پرمنشیات کے عادی لوگوں کے لیے الگ وارڈ قائم کئے جائیں گے ،انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے چاروں تعلقوں میں ایسے سینٹر قےام عمل میں لائے جائیں گے جہاں منشیات کے عادی لوگوں کا علاج کیا جائے گا ،اجلاس میں سول سوسائیٹی ، این جی اوز اور دیگر محکموں کے آفسران نے منشیات کی لعنت اور منشیات کے خاتمے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، بعد ازا اجلاس کو بتایا گیا کہ مورخہ 26 جون بروز بدھ کے دن صبح 11 بجے ڈپٹی کمشنر آفیس سے پریس کلب عمرکوٹ تک منشیات کے خلا ف واک ریلی نکالی جائے گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ