اپوزیشن جماعتیں نیب کیخلاف کھل کر میدان میں آگئیں

اپوزیشن جماعتیں نیب کیخلاف کھل کر میدان میں آگئیں
اپوزیشن جماعتیں نیب کیخلاف کھل کر میدان میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن جماعتوں نے نیب کے بجٹ میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے اس بجٹ کٹوتی کی 15تحاریک قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہیں،اضافی بجٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن نے نیب کا بجٹ کم کرنے کیلئے 15 کٹوتی کی تحاریک قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہیں،ان تحاریک میں کہا گیا ہے کہ نیب کا بجٹ معیشت پر بوجھ ہے، اسے نہ بڑھایا جائے جبکہ اس کا آپریشنل اور ترقیاتی بجٹ ختم کیا جائے۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی تحاریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب بلا تفریق احتساب کرنے میں ناکام رہا، بجٹ میں 3 ارب اضافے کا مطلب یہ ہے کہ نیب کونوازا جارہاہے ۔
جن ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے نیب کے بجٹ میں کٹوتی کی تحاریک جمع کروائی گئی ہیں ان میں رانا ثنا اللہ ،نفیسہ شاہ، یوسف تالپور، زاہد اکرم درانی، مولانا اکبر چترالی، شازیہ مری، مہرین بھٹو، رانا شمیم اور مرتضیٰ جاوید عباسی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -