عدالت نے کم عمر شادی رجسٹرڈ کرنے والے نکاح خوانوں کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

عدالت نے کم عمر شادی رجسٹرڈ کرنے والے نکاح خوانوں کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا
عدالت نے کم عمر شادی رجسٹرڈ کرنے والے نکاح خوانوں کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے کم عمر شادیاں رجسٹرد کرنے والے نکاح خوانوں کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والے نکاح خوانوں کے لائسنس معطل کیے جائیں اور ان کے خلاف پولیس کارروائی کی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کم عمری میں شادی کیس کا فیصلہ سنا یا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنا قانوناً جرم ہے ،لڑکی اغوام کے مقدمے میں شادی کا عنصرسامنے آئے تو پولیس لڑکی کی عمر کا تعین کرے ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں 3نکاح خواں سب کو ملے ہوئے ہیں ،مختلف مقدمات میں بھی ان 3نکاح خوانوں کا ہی نام آتا ہے ،ایک نکاح خواں کے خلاف 28پرچے ہیں ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے کی کاپی آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد فیصلے پر عمل درآمد کروائیں ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد