وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے وزیر اعظم سے صرف احتساب کرنے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے وزیر اعظم سے صرف احتساب کرنے کا مطالبہ کردیا
وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے وزیر اعظم سے صرف احتساب کرنے کا مطالبہ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے کہتی ہوں کہ احتساب کریں ، صرف احتساب اور احتساب،، تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ،خصوصی طور پر سندھ میں ، ان کوشرم آنی چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ میں وزیر اعظم سے کہتی ہوں کہ احتساب کریں ، صرف احتساب اور احتساب ۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت ، تعلیم اورزراعت صوبوں کے پاس چلی گئی اور آج ان شعبوں کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کے ساتھ ذمہ داری نہیں لے سکتے تھے تو نہیں لیتی چاہئے تھی ، تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ،خصوصی طور پر سندھ میں ، ان کوشرم آتی چاہئے ۔ ان کا کہناتھا کہ بات جمہوریت کی ہورہی تھی لیکن یہا ں جمہور کا قتل عام ہورہاہے ۔

مزید : قومی