وزیر اعظم نے شریف خاندان کے عرب ملک سے رابطہ کرنے کی تصدیق کردی، این آر او نہ دینے کا دوٹوک موقف

وزیر اعظم نے شریف خاندان کے عرب ملک سے رابطہ کرنے کی تصدیق کردی، این آر او نہ ...
وزیر اعظم نے شریف خاندان کے عرب ملک سے رابطہ کرنے کی تصدیق کردی، این آر او نہ دینے کا دوٹوک موقف

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اطلاع ہے کہ شریف خاندان میں سے کسی نے عرب ملک کے ساتھ رابطہ کیاہے لیکن عرب ملک کے سربراہ نے کہاہے کہ یہ پاکستان کااندرونی معاملہ ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران این آر او کا تذکرہ ہوا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مجھے طیب اردگان کی جانب سے نواز شریف کی حمایت کا خدشہ تھا لیکن طیب ارگان نے ملاقات میں نواز شریف سے متعلق کوئی بات نہیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ اب اطلاع ہے کہ شریف خاندان میں سے کسی نے عرب ملک کے ساتھ رابطہ کیاہے لیکن عرب ملک کے سربراہ نے کہاہے کہ یہ پاکستان کااندرونی معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہادوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ یہ جتنے مرضی رابطے کرلیں ، این آر او کسی صورت نہیں ہوگا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی