5 سالہ بچہ جو بیمار ہوا اور پھر روبوٹ بن کر دوبارہ سکول جانے لگا

5 سالہ بچہ جو بیمار ہوا اور پھر روبوٹ بن کر دوبارہ سکول جانے لگا
5 سالہ بچہ جو بیمار ہوا اور پھر روبوٹ بن کر دوبارہ سکول جانے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک 5سالہ بچے کو بلڈ کینسر کا جان لیوا مرض ہوا جو سکول سے کئی ماہ کی غیرحاضری کے بعد اب دوبارہ روبوٹ بن کر سکول جانے لگا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ’آسکر سیکسیل بائی لی‘ نامی اس بچے کا بون میرو ٹرانسپلانٹ ہوا ہے اور وہ تاحال ہسپتال میں زیرعلاج ہے، تاہم اب ڈاکٹروں نے ایک روبوٹ کے ذریعے اس کو کلاسز لینے کی اجازت دے دی ہے۔
اس روبوٹ کا نام ’اوزی بوٹ‘ ہے جو اے وی 1روبوٹ ہے۔ اس میں ایک کیمرا، مائیکروفون اور سپیکر لگا ہوا ہے۔ یہ روبوٹ سکول جاتا ہے اور آسکر اپنے ہسپتال کے بستر پر لیٹ کر ایک سمارٹ فون کے ذریعے اس روبوٹ سے منسلک ہوتا ہے۔ وہ اس روبوٹ کے ذریعے اپنی کلاسز لیتا ہے، ٹیچرز سے سوالات بھی کرتا ہے اور فارغ وقت میں اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ بھی کرتا اور مختلف گیمز بھی کھیلتا ہے۔پہلی بار جب اس روبوٹ کے ذریعے آسکر کے کلاس فیلوز نے اس کی آواز سنی تو وہ خوشی سے اچھل پڑے اور اس کے اردگرد جمع ہو کر اس کے ساتھ باتیں کرنے لگے۔
آسکر کی 24سالہ والدہ اولیویا سیکسیل بائی کا کہنا تھا کہ ”میرے بیٹے کو جب اے وی 1روبوٹ ملا تو وہ اتنا خوش ہوا کہ میں اس کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔ وہ اس روبوٹ کے ذریعے نہ صرف اپنے ٹیچرز اور کلاس فیلوز کو دیکھ سکتا اوران کے ساتھ باتیں کر سکتا ہے بلکہ اس کے ذریعے اپنے چہرے کے غم یا خوشی کے تاثرات بھی ان پر ظاہر کر سکتا ہے۔ پہلے وہ ہسپتال کے بیڈ پر نیم جان پڑا رہتا تھا لیکن اب اس میں جیسے توانائی بھر گئی ہے، وہ تمام وقت ہنستا کھیلتا رہتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -