وزیر اعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کابابر اعوان سے رابطہ ، بری ہونے پر مبارکباد دی

وزیر اعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کابابر اعوان سے رابطہ ، بری ہونے پر ...
وزیر اعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کابابر اعوان سے رابطہ ، بری ہونے پر مبارکباد دی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا اورصدر عارف علوی کا بابر اعوان سے رابطہ ، نندی پور پاور پلانٹ میں بری ہونے پر مبارکباد دی ۔

جی این این کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اورصدر عارف علوی نے بابر اعوان سے رابطہ کیا اوران کو نندی پو ر پاور پلانٹ ریفرنس سے بری ہونے پر مبارکباد دی ۔

واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ بابر اعوان کو حکومت کی جانب سے وزارت اطلاعات ملنے کا امکان ہے تاہم بابر اعوان کو وزارت دینے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے۔ یاد رہے  کہ اس سے قبل بابر اعوان کو وزیراعظم کا مشیر برائے پارلیمانی امور لگایا گیا تھا تاہم نندی پور کیس میں نامزد ہونے کے باعث انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

مزید : قومی