”عمران خان کو لانے والے سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں “نبیل گبول نے وزیراعظم کے گھر جانے کے وقت کا تعین کردیا

”عمران خان کو لانے والے سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں “نبیل گبول نے وزیراعظم کے گھر ...
”عمران خان کو لانے والے سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں “نبیل گبول نے وزیراعظم کے گھر جانے کے وقت کا تعین کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں ،وزیراعظم دسمبر میں گھر بھیج دئیے جائیں گے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے پروگرام ”الیونتھ آور“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیکر کسی جج کی طرح رولنگ دیتا ہے ،جب کسی ان پڑھ کو سپیکر یا ڈپٹی سپیکر جیسی بڑی سیٹ پر بٹھاتے ہیں تو اس سے کیا امید کر سکتے ہیں ،کوئی بتائے کہ سلیکٹڈ کہاں سے غیر پارلیمانی لفظ ہے ،کیا عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی سپیکر کے طور پر سلیکٹ نہیں کیا،عمران خان نے چار لوگوں میں سے قاسم سوری کوسلیکٹ کر کے ڈپٹی سپیکر بنا یا ۔نبیل گبول نے کہا کہ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ عمران خان وزیر اعظم کے طور پر سلیکٹ ہوئے ،ہمارے پاس اس بات کے ثبوت ہیں ،دسمبر میں یہ بات ثابت ہو گی کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے اس لیے انہیں ہٹا یا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میر ی یہ بات ریکارڈ کر کے رکھ لیں ،لانے والے سر پکڑ کر بیٹھے ہیں کہ یہ کیا مصیبت لے آئے ہیں ،عمران خان کو دسمبر تک گھر بھیج دیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھاکہ ملک بد ترین معاشی دور سے گزر رہا ہے ،وزیراعظم کی معاشی ٹیم اسد عمر کے بعد عمران خان کو چھوڑ کر چلی گئی ہے ،ایک عبد الرزاق داﺅد رہ گئے تھے ،انہوں نے بھی اپنا استعفیٰ تیار کر کے رکھا ہوا ہے ،حفیظ شیخ پریشان ہو گیا ہے کہ اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ غلط کر لیا ہے کیونکہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا ۔نبیل گبول نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ اس وقت عدم اطمینان کا شکار ہے کیونکہ اس کی باتیں نہیں مانی جا رہیں ۔

مزید : قومی