بھارت کے ورلڈ کپ میچوں میں بارش ہونے سے انشورنس کمپنیوں کے کتنے ارب روپے ڈوب گئے؟ جواب آپ کے اندازوں سے بھی زیادہ

بھارت کے ورلڈ کپ میچوں میں بارش ہونے سے انشورنس کمپنیوں کے کتنے ارب روپے ڈوب ...
بھارت کے ورلڈ کپ میچوں میں بارش ہونے سے انشورنس کمپنیوں کے کتنے ارب روپے ڈوب گئے؟ جواب آپ کے اندازوں سے بھی زیادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءجاری ہے اور کئی میچز اب تک بارش کی نذر ہو چکے ہیں۔ ایسے میں جب شائقین دعائیں مانگتے ہیں کہ میچ کے دوران بارش نہ ہو، بھارتی ٹیم کے میچ کے دوران انشورنس کمپنیاں شائقین سے زیادہ دعائیں مانگتی ہیں کہ میچ بخیریت ہو جائے اور بارش نہ ہو کیونکہ بارش ہونے کی صورت میں ان کا کروڑوں کا نقصان ہو جاتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اب تک بھارتی ٹیم کے جتنے میچوں میں بارش ہو چکی ہے اس سے انشورنس کمپنیوں کے 100کروڑ بھارتی روپے (تقریباً2ارب 26کروڑ 80لاکھ پاکستانی روپے) داﺅ پر لگ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف ٹی وی چینلز آئی سی سی کو ان میچوں کے حقوق کے عوض کروڑوں روپے ادا کرتے ہیں اور میچوں کے درمیان اشتہارات چلا کر آمدن حاصل کرتے ہیں۔ اس آمدن کی انہوں نے انشورنس کروا رکھی ہوتی ہے۔ اگر بارش آ جائے تو وہ اشتہار نہیں چلا پاتے اور ان کی اشتہارات کی آمدنی کم رہ جاتی ہے۔ اس صورت میں وہ انشورنس کمپنیوں سے انشورنس کلیم کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف میچوں کی انشورنس کی رقم ان میچوں کی اہمیت اور ٹیموں کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ 50کروڑ بھارتی روپے میں انشورڈ ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچوں کی انشورنس 5کروڑ سے 80کروڑ روپے تک میں ہوتی ہے۔