کھیروں کے ذریعے ایک ہفتے میں 5 کلو وزن کم کرنے کا طریقہ

کھیروں کے ذریعے ایک ہفتے میں 5 کلو وزن کم کرنے کا طریقہ
کھیروں کے ذریعے ایک ہفتے میں 5 کلو وزن کم کرنے کا طریقہ

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات جان جوکھوں کا کام ہے، بسااوقات کڑی ورزش اور سخت ڈائٹنگ بھی کام نہیں آتی۔ تاہم اب ماہرین نے کھیرے سے صرف ایک ہفتے میں 5کلوگرام وزن کم کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ طریقہ انتہائی سادہ ہے کہ آپ کو جب بھی بھوک لگے آپ کو صرف کھیرا ہی کھانا ہے۔ باقی کوئی چیز استعمال نہیں کرنی۔ اس سے ایک ہفتے میں 5کلوگرام تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے اس طریقے سے متعلق لوگوں کو متنبہ بھی کیا ہے کہ یہ طریقہ زیادہ سے زیادہ 15دن تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان دنوں میں آپ کا وزن ممکنہ طور پر7کلوگرام تک کم ہو جائے گا، لیکن اگر آپ اس طریقے کو طویل عرصے کے لیے استعمال کریں گے تو آپ کو سنگین طبی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو گا۔ 15دن بعد آپ کو ڈائٹ کے دیگر طریقوں کی طرف جانا ہو گا تاکہ آپ کے جسم کو ضروری غذائی اجزاءبھی ملیں اور آپ کا وزن بھی دوبارہ نہ بڑھے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کھیرے میں وہ تمام غذائی اجزاءکسی نہ کسی حد تک پائے جاتے ہیں جو دیگر سبزیوں، پھلوں اور گوشت وغیرہ میں پائے جاتے ہیں، تاہم اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور چکنائی بھی انتہائی کم پائی جاتی ہے۔چنانچہ 2ہفتے تک صرف کھیرے کا استعمال درست ہو سکتا ہے مگر اس سے زیادہ وقت کے لیے اس کا استعمال کرنا نقصان دہ ہو گا۔

مزید : تعلیم و صحت