چند لوگوں کے ناخن اس طرح پیلے کیوں ہوجاتے ہیں اور علاج کیسے ممکن ہے؟ آسان ترین قدرتی نسخہ جانئے

چند لوگوں کے ناخن اس طرح پیلے کیوں ہوجاتے ہیں اور علاج کیسے ممکن ہے؟ آسان ...
چند لوگوں کے ناخن اس طرح پیلے کیوں ہوجاتے ہیں اور علاج کیسے ممکن ہے؟ آسان ترین قدرتی نسخہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) خوبصورت ناخن دوسروں پر کسی کی شخصیت کا اچھا تاثر ڈالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن بعد لوگوں کے ناخن پیلے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اب ماہرین نے ان کی وجوہات اور ان سے نجات کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ناخنوں کے پیلا ہونے جانے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ کھانوں میں استعمال ہونے والی کچھ اشیاءبھی ایسی ہیں جو ناخنوں پر لگ جائیں تو ان کی رنگت آہستہ آہستہ پیلی کر دیتی ہیں۔ ان میں ہلدی، سوڈا اور دیگر کچھ کیمیکلز ہیں۔ جب یہ ناخنوں کو لگتے ہیں تو ان پر ایک پیلا دھبہ بنتا ہے جو آہستہ آہستہ پھیلتا چلا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ ایسے امراض بھی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ناخنوں کی یہ حالت ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کے ناخن ایسے ہو چکے ہیں تو ماہرین کے مطابق سب سے پہلے آپ کو اپنے ناخنوں کی اچھی طرح دیکھ بھال شروع کرنی چاہیے۔ باقاعدگی سے صابن کے ساتھ ناخنوں کی صفائی کریں اور اس کے بعد ان پر ناریل یا بادام کا تیل لگائیں۔ اگر آپ کو فنگل اور الرجک ری ایکشنز کا سامنا ہے تو چائے کے پودے کا تیل ان سے نجات میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ اس تیل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہوتی ہیں، جو آپ کے ناخنوں کو ان سے بچا کر خوبصورت بنا سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ آپ کو اپنی خوراک پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ اگر آپ اپنی خوراک میں انڈے، اومیگا 3فیٹی ایسڈز کی حامل اشیائ، بلیو بیریز، بادام، سرخ گوشت اور مگر ناشپاتی وغیرہ شامل کرتے ہیں تو یہ آپ کے ناخنوں کی پیلاہٹ دور کرنے اور انہیں خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اگر ان تمام چیزوں کے بعد بھی آپ کے ناخنوں کی رنگت اور صحت ٹھیک نہیں ہو رہی تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

مزید :

تعلیم و صحت -