خواتین کے لئے ویاگرا متعارف کروادی گئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کے بعد اب خواتین کے لیے بھی جنسی قوت کی دوا ویاگرا متعارف کروا دی گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس دوا کا نام ’Vylessi‘ رکھا گیا ہے جو گولی کی بجائے انجیکشن کی صورت میں خواتین استعمال کریں گی۔ امریکی فیڈرل ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ دنوں اس دوا کی منظوری دے دی ہے اور رواں سال ستمبر سے یہ مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ دوا بنانے والی کمپنی پیلاٹین ٹیکنالوجیز کا کہنا ہے کہ یہ ان خواتین کے لیے بنائی گئی ہے جو بڑھتی عمر میں جنسی خواہش کھو بیٹھتی ہیں اور اس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی داﺅ پر لگ جاتی ہے۔ کچھ مخصوص بیماریوں میں مبتلا خواتین یہ دوا استعمال نہیں کر سکیں گی۔ ان بیماریوں میں بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں شامل ہیں۔ جن خواتین کو یہ بیماریاں لاحق ہوں گی ان کے لیے یہ دوا نقصان دہ ہو گی۔