50 سالہ خاتون نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو دنگ رہ گئی، دراصل اس کا باپ کون تھا؟ دیکھ کر دل ہی ٹوٹ گیا

50 سالہ خاتون نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو دنگ رہ گئی، دراصل اس کا باپ کون ...
50 سالہ خاتون نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو دنگ رہ گئی، دراصل اس کا باپ کون تھا؟ دیکھ کر دل ہی ٹوٹ گیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 50سالہ خاتون نے اپنے حقیقی والد کا پتا چلانے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا تو ایسا شخص اس کا باپ نکلا کہ اس کا دل ہی ٹوٹ گیا۔ دی مرر کے مطابق برطانوی شہر کمبولٹن کی رہائشی نکی فیلڈ نامی اس خاتون کو اس کی 20ویں سالگرہ پر اس کی ماں نے بتایا تھاکہ وہ جس شخص کو اپنا باپ سمجھتی ہے وہ دراصل اس کا باپ نہیں ہے تاہم نکی فیلڈ نے ماں کی بات نظرانداز کر دی۔

اب اس کے تین دہائیاں بعد اس نے اپنی ماں کی بات کی حقیقت جاننے کی کوشش کی اور ویب سائٹ Ancestry.co.uk کے ذریعے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا، جس پر اسے معلوم ہوا کہ اس کی ماں نے درست کہا تھا۔ اس کی ماں کا اپنے شوہر کے بھتیجے کے ساتھ معاشقہ رہا تھا اور نکی فیڈ اسی معاشقے کے نتیجے میں پیدا ہوئی تھی۔ نکی فیلڈ کا کہنا تھا کہ ”جب مجھے یہ پتا چلا کہ میرا باپ وہ نہیں تھا جس کے ساتھ میری ماں نے شادی کر رکھی تھی بلکہ اس شخص کا بھتیجا تھا، جو میرا کزن لگتا ہے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میری ماں ایسے شخص کے ساتھ تعلقات قائم کرکے اپنے شوہر کے ساتھ بے وفائی کرے گی۔“واضح رہے کہ نکی ریٹائرڈ سکول ٹیچر ہے اور چار بچوں کی ماں ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ