پاکستانی طالبان کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر کے پاک فوج نے وہاں کیا تعمیر کردیا؟ جان کر ہر پاکستانی پاک فوج کو داد دے

پاکستانی طالبان کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر کے پاک فوج نے وہاں کیا تعمیر کردیا؟ ...
پاکستانی طالبان کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر کے پاک فوج نے وہاں کیا تعمیر کردیا؟ جان کر ہر پاکستانی پاک فوج کو داد دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جڑیں کاٹنے کے لیے طویل جنگ لڑی ہے اور پاک فوج کے جوانوں اور مقامی پاکستانیوں نے اس ناسور کا قلع قمع کرنے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل پاک فوج نے اورکزئی ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ہیڈکوارٹر تباہ کر ڈالا تھا اور اب وہاں دوبارہ گرلز ہائیرسکینڈری سکول کی عمارت تعمیر کر دی گئی ہے۔
پاکستان ٹوڈے کے مطابق اس جگہ پر پہلے بھی گرلز سکول ہی ہوا کرتا تھا تاہم جب کالعدم ٹی ٹی پی وجود میں آئی تو اس نے اس عمارت پر قبضہ کرکے اس میں اپنا ہیڈکوارٹر بنا لیا تھا۔ اب پاک فوج نے ٹی ٹی پی کا صفایا کرنے کے بعد اس عمارت کو تعمیر و مرمت کے بعد دوبارہ اسی مقصد کے لیے دے دیا ہے جس کے لیے یہ ٹی ٹی پی کے قبضے میں جانے سے پہلے استعمال ہوتی تھی۔