بلاول بھٹو زرداری نے مرادسعید کے بیان پر پیپلزپارٹی کاموقف واضح کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے مرادسعید کے بیان پر پیپلزپارٹی کاموقف واضح کردیا
بلاول بھٹو زرداری نے مرادسعید کے بیان پر پیپلزپارٹی کاموقف واضح کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ مشرف پر جہاں سے اثر ہونا تھا ، وہاں سے دباﺅ ڈلوایا کہ وردی اور اتارو اورجمہوریت لاﺅ، محترمہ بےنظیر بھٹو بیرون ملک بھی جمہوریت کی بحالی کے لئے تحریک چلاتی رہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ایک صحافی کے سوال پر کہ ایک وزیر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے این آر او کیلئے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکے تو بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشرف پر جہاں سے اثر ہونا تھا ، وہاں سے دباﺅ ڈلوایا گیا کہ وردی اتارو اورجمہوریت لاﺅ ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو بیرون ملک بھی جمہوریت کی بحالی کیلئے تحریک چلاتی رہیں، مشرف پر عوامی دباﺅ اور عدالتی فیصلوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہاتھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر میں اتنی ہمت تھی کہ امریکی صدر سے پوچھ سکیں کہ تم پاکستان کے ساتھ کیا کررہے ہو؟بے نظیر بھٹو ملک کی مقبول ترین لیڈر تھیں اور جانتی تھیں کہ عوام ان کے ساتھ ہے ۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی میں بلاول بھٹوکی تقریر کے جواب میں کنڈو لیزا رائس اور بارک اوبامہ کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے این آر او کیلئے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکے تھے ۔

مزید : قومی