آل پارٹیز کانفرنس میں کونسا بڑا مطالبہ کیا جاسکتا ہے ؟ مولانا فضل الرحمان نے بتادیا

آل پارٹیز کانفرنس میں کونسا بڑا مطالبہ کیا جاسکتا ہے ؟ مولانا فضل الرحمان نے ...
 آل پارٹیز کانفرنس میں کونسا بڑا مطالبہ کیا جاسکتا ہے ؟ مولانا فضل الرحمان نے بتادیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ، اے پی سی میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں، تمام جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہائی کروائی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طے ہواہے کہ اے پی سی 26جون کو بلائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی نے نہیں کہا کہ اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے ، تمام جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہائی کروائی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی رائے سامنے آئے گی ، تمام نکات اے پی سی میں سامنے آئیں گے ، اے پی سی میں آئندہ کی حکمت عملی طے ہوئی ، میر ی رائے واضح ہے کہ شفا ف انتخابات کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے ،ہم موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ، اے پی سی میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں ۔

مزید : قومی