فاٹا الیکشن ، بلاول بھٹو زرداری نے پولنگ سٹیشز کے اندر فوج کی تعیناتی کی مخالفت کردی

فاٹا الیکشن ، بلاول بھٹو زرداری نے پولنگ سٹیشز کے اندر فوج کی تعیناتی کی ...
فاٹا الیکشن ، بلاول بھٹو زرداری نے پولنگ سٹیشز کے اندر فوج کی تعیناتی کی مخالفت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جنرل الیکشن میں ہونیوالی غلطیاں فاٹا کے الیکشن میں نہ دہرائی جائیں ، فاٹا میں فوج کو پولنگ سٹیشنز کے اندر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اگر فوج اندر ہوگی تواس پر الزام لگے گا ،ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوج کو پولنگ سٹیشن کے اندر تعینات کرکے فوج کومتنازعہ نہ بنایا جائے، ہرچیزمیں فوج کوڈھالنے سے ادارہ متنازعہ ہوتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ اگر اے پی سی فیصلہ کرتی ہے کہ چیئر مین سینیٹ کوبچاناہے تو بچایا جائے گا اور اگر اے پی سی فیصلہ کرتی ہے کہ چیئر مین سینیٹ کوجاناہے تو پھر جانا پڑے گا ، سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز منظم ہیں ۔انہوں نے کہا کہہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تمام اختیارات واپس لینا چاہتی ہے ، غریب کسانوں کاقتل عام ہور ہا ہے ، ابھی تک سندھ اور بلوچستان میں بہت نقصان پہنچایا گیاہے ، وفاق کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے ۔وفاق کو سندھ اور بلوچستان کے کسانوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے ایک ایک ارب روپیہ فراہم کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ میں کسان کا نقصان پورے پاکستان کا نقصان ہے ، کسانوں کومشکلات میں سے نکالنے کیلئے وفاقی حکومت ہماراساتھ دے اوراس کوساتھ دینا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں ہونیوالی غلطیاں فاٹا کے الیکشن میں نہ دہرائی جائیں ، فاٹا میں فوج کو پولنگ سٹیشنز کے اندر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اگر فوج اندر ہوگی تواس پر الزام لگے گا ، اس کا نقصان ادارے کی ساکھ کوپہنچتا ہے ۔  اگر ضیا ءالحق اورجنرل مشرف کا ضرورت نہیں تھا کہ پولنگ سٹیشن کے اندر فوجی بیٹھے گا تو عمران خان کی کیا ضرورت ہے ؟انہوں نے کہا کہ فاٹا کے الیکشن میں حکومت دھاندلی کررہی ہے ، اگر فوج پولنگ سٹیشن کے اند ر ہوگی اور پولنگ باکسز کوہاتھ لگائے گی تواس سے ادارہ متنازعہ ہوتاہے ، اس کی پاکستان پیپلز پارٹی مخالفت کرتی ہے ، ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوج کو پولنگ سٹیشن کے اندر تعینات کرکے فوج کومتنازعہ نہ بنایا جائے ۔عام انتخابات کی غلطی کو ضمنی الیکشن میں نہ دہرایا جائے ۔ دہشتگردوں کی کمرٹوٹ گئی ہے ، اب فوج کوپولنگ سٹیشنز کے اندر بٹھانے کی کیا ضرورت ہے ؟فوج ایک ادارہ ہے اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں، اگر نتائج میں ہیر پھیر ہوگی تو ادارہ متنازعہ ہوگا ۔الیکشن کو فری اینڈ فیئر بنانے کے کئی راستے ہیں۔ہم فوج کی عزت کرتے ہیں ، ہمارے جوان دہشت گردی کیخلاف اور بارڈرپر اپنی جان دیتے ہیں۔آپ غلطیوں سے سیکھیں ،فوج ہمارا ادارہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی غیر فعال ہے ۔
بابر اعوان کی بریت کے حوالے سے بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ یہ بریت اس لئے ہوئی ہے بابر اعوان تحریک انصاف میں ہیں، ہم امید کرتے ہیں انصاف ہوگا ، ہم اپنے معاشی ، جمہوری اور سیاسی حقوق پر نہ کل سمجھوتہ کرتے تھے اور نہ آج کریں گے ۔ نندی پور کیس میں بابر اعوان کو انصاف ملا ہے لیکن پرویز اشرف کو نہیں ملا ہے ۔ نندی پور کیس سے ایک بات سامنے آئی ہے کہ تحریک انصاف میں آئی یاجیل جاﺅ، ہم چاہتے ہیں کہ سب کے ساتھ انصاف ہو۔ اپنی پارٹی سے کہوں گا کہ اے پی سی میں صوبوں پر حملو ں کا مسئلہ اٹھائیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -