تجزیہ کار ارشادبھٹی نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار قراردیدیا

تجزیہ کار ارشادبھٹی نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ...
تجزیہ کار ارشادبھٹی نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار قراردیدیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار اشاد بھٹی نے کہاہے کہ سلیکٹڈ کے لفظ پر پابندی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، ڈپٹی سپیکر نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کی ہے ، عمران خان 22برس سے اپوزیشن کوکیا کچھ نہیں کہتے رہے ؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ سلیکٹڈ کے لفظ پر پابندی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، ڈپٹی سپیکر نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کی ہے ، عمران خان 22برس سے اپوزیشن کوکیا کچھ نہیں کہتے رہے ؟

انہوں نے کہا کہ ہماری ساری تاریخ سلیکشن سے بھری پڑی ہے ، عمران خان میرٹ پر پورے نہیں اترتے لیکن ذوالفقار علی بھٹو صاحب پورا اتر گئے تھے ؟انہوں نے کہا کہ کیابلاول ، مریم نواز اور حمزہ یہ سب کیا منتخب ہوئے ہیں بڑے سخت مقابلو ں کے بعد ؟ ان کا کہنا تھا کہ 1970کے بعدایک بھی الیکشن ایسا نہیں ہوا جس کے بعد رونا دھونا نہ کیا گیا ہو۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد