حسن نثار نے پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کے مطالبے کی تائید کردی

حسن نثار نے پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کے مطالبے کی تائید کردی
حسن نثار نے پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کے مطالبے کی تائید کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہا ہے کہ نفیسہ شاہ کی بات میں بڑا وزن ہے ، سلیکٹڈ چور اور ڈاکو کے مقابلے میں بڑا ہی بے ضرر اور معصوم سا لفظ ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ نفیسہ شاہ کی بات میں بڑا وزن ہے ، سلیکٹڈ چور اور ڈاکو کے مقابلے میں بڑا ہی بے ضرر اور معصوم سا لفظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر اور سپیکر کویہ سوچنا چاہئے کہ جن لفظوں کوحذف کرتے ہیں ، ایسے الفاظ تو لوگوں کو ازبر ہو چکے ہوتے ہیں ۔

واضح رہے کہ نفیسہ شاہ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ایوان میں سلیکٹڈ کے لفظ پر پابندی لگائے جانے پر مطالبہ کیا تھا کہ اگر سلیکٹڈ کے لفظ پر پابندی لگانی ہے تو پھر چور اورڈاکو جیسے الفاظ پر بھی پابندی لگائی جائے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد