پولیس نے 8 سپا سنٹرز پر چھاپے مار کر 14 لڑکیوں اور 15 لڑکوں کو گرفتار کرلیا، یہ وہاں کیا کررہے تھے؟ شرمناک خبر آگئی
بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پولیس نے 8 سپا سنٹرز پر چھاپے مار کر جسم فروشی میں ملوث 14 لڑکیوں اور 15 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق انہیں کافی عرصے سے علاقہ مکینوں کی جانب سے سپا سنٹرز کی آڑ میں جسم فروشی کا بڑا نیٹ ورک چلائے جانے کی شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر کارروائی کی گئی ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 8 مختلف سپا سنٹرز پر چھاپے مارے اور وہاں سے جسم فروشی میں ملوث 14 لڑکیوں اور 15 لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سپا سنٹرز کی آڑ میں دوسرے شہروں سے لڑکیوں کو یہاں لایا جاتا اور ان سے جسم فروشی کرائی جاتی تھی، یہ ایک منظم گروہ تھا جس کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔ پولیس نے آٹھوں سپا سنٹرز کو سیل کرکے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔