نواز شریف کوجیل میں کونسی پریشانی لاحق ہے ؟ شہباز شریف نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بتادیا

نواز شریف کوجیل میں کونسی پریشانی لاحق ہے ؟ شہباز شریف نے پارلیمانی کمیٹی کے ...
نواز شریف کوجیل میں کونسی پریشانی لاحق ہے ؟ شہباز شریف نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ میں جیل میں نواز شریف سے ملا تھا ، ان کے حوصلے بلند ہیں، وہ ملکی حالات پر بہت پریشان ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ہم عوامی توقعات پر پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی قابل مذمت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں جیل میں نواز شریف سے ملا تھا ، ان کے حوصلے بلند ہیں، وہ ملکی حالات پر بہت پریشان ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بجٹ عوام دشمن ہے ، پاس نہیں ہونے دیں گے، ممبران نواز شریف کے شیر اور سپاہی بن کرلڑیں گے اور بجٹ پاس نہ ہونے دیں ۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مریم اورنگزیب ، مرتضیٰ جاوید عباسی ، خواجہ سعدرفیق نے شرکت کی ۔ شہباز شریف نے پارٹی ارکان کو بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید :

قومی -