پاک چین تعلقات کے فروغ کی تنظیم ”انڈر سٹینڈنگ چائنہ“کے زیر اہتمام سنیئر صحافیوں اور دانشوروں کا وفد چین پہنچ گیا

پاک چین تعلقات کے فروغ کی تنظیم ”انڈر سٹینڈنگ چائنہ“کے زیر اہتمام سنیئر ...
پاک چین تعلقات کے فروغ کی تنظیم ”انڈر سٹینڈنگ چائنہ“کے زیر اہتمام سنیئر صحافیوں اور دانشوروں کا وفد چین پہنچ گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک چین تعلقات کے فروغ کی تنظیم ”انڈر سٹینڈنگ چائنہ“اور چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام سنیئر صحافیوں اور دانشوروں کاوفد چین پہنچ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ ائیر پورٹ پہنچنے پر چائنہ ریلوے انٹر نیشنل کمپنی کے وفد نے پاکستانی صحافیوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔وفد کو چائنہ ریلوے انٹر نیشنل کمپنی کے دفتر کا دورہ کروایا گیا ،سی پیک پراجیکٹ اور دوسرے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ،کمپنی کے وائس پریذ یڈنٹ فانگ لی گانگ نے پاکستان اور دوسرے ممالک میں کمپنی کے جاری پراجیکٹس سے متعلق وفد کو آگاہ کیا ۔کمپنی سربراہ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ صحافتی دورے پاک چائنہ تعلقات اور سی پیک سے متعلق خدشات کو دور کرنے میں معاون ثابت ہونگے ۔انہوں نے پاکستانی صحافیوں اور دانشوروں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے ۔

واضح رہے کہ 11رکنی وفد چینی اسٹیٹ کونسل اور صحافتی اداروں کا بھی دورہ کرے گا ۔وفد ارکان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں چین کا دورہ سی پیک سمیت متعدد امور پر حقائق جاننے کے لیے معاون ثابت ہو گا ۔چینی عوام کی محبت اور خیر سگالی جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید : قومی